اسلام آباد : بنی گالہ کی حدود کورنگ نالے میں سیلابی ریلے میں پھنس جانے والے چاروں بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا، جس پر وزیراعظم نے ریسکیو ٹیم کو شاباشی دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ بنی گالہ کی حدود میں کورنگ نالہ میں 4 بچے پانی میں پھنس گئے ، جس کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بچوں کو نکالنے کی کوششیں کی۔
کورنگ نالے سے ریسکیو ہونے والوں بچوں میں چودہ سالہ مصطفیٰ ،تیرہ سالہ دلاور، گیارہ سالہ رفیع اللہ آٹھ سالہ نور خاں شامل تھے ،
پھنسے بچوں کو نکالنے کے لیے کشتی منگوائی گئی ، ریسکیو اور پولیس نے بچوں کو باحفاظت نکالنے کے بعد انہیں والدین کے حوالے کر دیا ، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پاک بحریہ اورضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے بچوں کو پانی سے نکالا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ کورنگ نالے سے ریسکیو ہونے والوں بچوں میں چودہ سالہ مصطفیٰ ،تیرہ سالہ دلاور، گیارہ سالہ رفیع اللہ آٹھ سالہ نور خاں شامل تھے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ چاروں بچے حقیقی بھائی ہیں اور بنی گالہ کے رہائشی ہیںم چاروں بچے بارش کے پانی میں کھیل رہے تھے کہ ایک دم سے بارش کے پانی میں بہاؤ زیادہ آیا اور بچے پھسل کر نالے میں جا گرے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کورنگ نالہ میں سیلابی ریلے میں پھنسے 4 بچوں کو بچانے پر ریسکیو ٹیم کو شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ، انتظامیہ ، پولیس ، ریسکیو 1122 نے فرض شناسی کی عمدہ مثال قائم کی۔
شہباز شریف نے ریسکیو عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شدیدموسمی حالات میں والدین بچوں کی حفاظت پرذمہ داری کا مظاہرہ کریں، اللہ کا شکر ہے کہ کوئی حادثہ نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک بھرکی انتظامیہ، پولیس ، ریسکیوٹیمیں اسلام آباد ٹیم کی مثال کی تقلیدکریں، بچوں کو ریسکیوکرنے کا واقعہ سب کےلئے مثال ہے، ہم ٹیم ورک سےکام کرینگےتو مشکلات کےریلوں سےسرخروہوکرنکلیں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ بارشوں اور سیلابی صورتحال میں قومی جذبے کیساتھ اہل وطن کی مدد کریں۔