جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

غزہ میں اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ، دو فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ: قابض اسرائیلی فوج نے ظلم کی انتہا کردی نہتے فلسطینیوں کے خلاف زمینی کارروائیوں کے بعد اب فضائی حملوں میں بھی اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے، اس سے قبل بھی فضائی حملوں کی اطلاعات ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صہیونی فورسز کی جانب سے فضائی حملوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی البتہ بین الااقوامی خبر رساں اداروں نے ان تازہ حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

- Advertisement -

گذشتہ روز بھی اسرائیل نے لبنانی البقاع کے علاقے قوسایا میں فلسطینی پاپولر فرنٹ تنظیم کے ٹھکانوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔

ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فضائیہ نے لبنان اور شام کی سرحد پر تین حملے کیے اور البقاع کے مختلف علاقوں میں کئی دھماکے سنے گئے۔

ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیلی کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس سے قبل لبنانی حزب اللہ تنظیم کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے بیروت کے جنوبی نواحی علاقے الضاحیہ میں دو ڈرون طیاروں کے گرنے کے بعد اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

غزہ میں صہیونی فورسز کی فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید

نصر اللہ کے مطابق شام میں اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے ارکان کی ہلاکت کا جواب لبنانی اراضی میں دیا جائے گا۔ نصر اللہ کا کہنا تھا کہ الضاحیہ میں اسرائیلی ڈرون طیاروں کی موجودگی عراقی ملیشیا الحشد الشعبی کے مراکز کو نشانہ بنانے کے منظرنامے کا اعادہ ہے تاہم اس بار یہ لبنان میں سامنے آیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں