منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی معطل، امریکا نے برطانیہ کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کے بعض لائسنسوں کو معطل کرنے کی اگرچہ برطانیہ کی جانب سے وضاحت دی جاچکی ہے، مگر اس معاملے نے ابھی تک تنازع پیدا کیا ہوا ہے۔

امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے خفیہ طور پر یورپ میں اپنے اتحادی ملک برطانیہ کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کو پیش کردہ اسلحے کی فراہمی معطل نہ کرے۔

پارلیمنٹ سے خطاب میں برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا تھا کہ برطانوی اسلحہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی میں استعمال ہو سکتا ہے۔ اس لیے برطانیہ فوری طور پر اسرائیل کو اسلحے کی برآمد کے 350 میں سے 30 لائسنس معطل کر رہا ہے۔

- Advertisement -

برطانیہ کی جانب سے کئے گئے فیصلے کے بعد وائٹ ہاؤس کو مایوسی کا سامنا ہے، واشنگٹن میں ایک ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ امریکا نے خفیہ طور پر برطانویوں کو خبردار کیا ہے کہ یہ اقدام غزہ میں فائر بندی کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

دوسری جانب نیتن یاہو نے برطانیہ کی جانب سے کچھ ہتھیاروں کو فراہم نہ کرنے کو شرمناک قرار دے دیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت نے اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کے کچھ لائسنس معطل کرکے ایک ”شرمناک فیصلہ“ کیا ہے۔

برطانوی برآمدات اسرائیل کو حاصل ہونے والے کل ہتھیاروں کے 1 فیصد سے بھی کم ہیں۔ وزیر نے کہا کہ معطلی سے اسرائیل کی سلامتی پر کوئی مادی اثر نہیں پڑے گا اور برطانیہ اپنے دفاع کے حق کی حمایت جاری رکھے گا۔

نیتن یاہو نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ یہ شرمناک فیصلہ نسل کشی کی دہشت گرد تنظیم حماس کو شکست دینے کے لیے اسرائیل کے عزم کو تبدیل نہیں کرے گا۔

یوکرینی صدر نے ڈپٹی چیف آف اسٹاف کو برطرف کردیا

ان کا کہنا تھا کہ برطانوی ہتھیاروں کے ساتھ یا اس کے بغیر، اسرائیل یہ جنگ جیت کر ہمارا مشترکہ مستقبل محفوظ کر لے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں