جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

فلسطینی بچوں کے سوال پر سابق اسرائیلی وزیراعظم نے میزبان کو ڈانٹ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے انٹرویو میں سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے زخمی فلسطینی بچوں کی زندگی کے بارے میں سوال پر اینکر کا مذاق اڑایا۔

اسکائی نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں سوال پوچھنے پر سابق اسرائیلی وزیراعظم نتھیلی بینیٹ نے اینکر پر طنز کیا۔ اس دوران اینکر اور مہمان کے درمیان گفتگو میں تناؤ آگیا، انٹرویو سوشک میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

نتھیلی بینیٹ سے اینکر نے پوچھا کہ غزہ کی بجلی بند کرنے سے اسپتالوں میں اینکیوبیٹر پرموجود بچوں کا کیا بنے گا؟ جس پر بینیٹ نے کہا کہ کیا تم مذاق کررہے ہو؟ میں اسرائیل کی بات کررہا ہوں اور تمہیں فلسطینی شہریوں کی فکر ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اپنے دشمنوں کو بجلی یا پانی فراہم نہیں کررہے، اگر کوئی اور چاہے تو وہ ٹھیک ہے لیکن ہم اس کے ذمہ دار نہیں ہیں۔

ایک موقع پر انہوں نے دوبارہ اینکر کو سوال کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ تم کو شرم آنی چاہیے۔ جس پر میزبان نے کہا کہ یہ کوئی شرم کی بات نہیں ہے۔ ہم یہاں ایک بہت ہی سنگین صورتحال کے بارے میں بات کرنے بیٹھے ہیں اور آپ اس مسئلے حل کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔

اس موقع پر سابق اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنا جارحانہ انداز جاری رکھا اور کہا کہ ہم حماس کو نشانہ بنا رہے ہیں اور وہ مقامی لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں تو یہ ان کی ذمہ داری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں