ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اسرائیل نے الجزیرہ نیوز چینل کو بند کرنے کی تیاری شروع کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

یروشلم: اسرائیل کی حکومت نے دنیا کے سامنے اس کے مظالم کو بے نقاب کرنے والے قطری نیوز چینل الجزیرہ پر پابندی لگانے کیلیے غور شروع کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے وزیر مواصلات شلوما کرہی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الجزیرہ کے مقامی بیورو کو بند کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

شلوما کرہی نے قطری نیوز چینل پر حماس کے حق میں رپورٹنگ کرنے کا الزام عائد کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ الجزیرہ کو بند کرنے کی تجویز اسرائیلی سکیورٹی کے حکام اور قانونی ماہرین کی جانب سے مکمل جانچ پڑتال کے بعد دی گئی۔

وزیر مواصلات نے بتایا کہ اس معاملے کو بہت جلد کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔

شلوما کرہی نے الزام عائد کیا کہ یہ ایک ایسا نیوز چینل ہے جو اکساتا ہے، ہمارے فوجیوں کی ویڈیوز بناتا ہے اور اسرائیلی شہریوں کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس کے ترجمان کی جانب سے بھیجے گئے اہم پیغامات کو صرف قطری نیوز چینل نشر کرتا ہے، امید ہے ہم اسے ختم کر دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں