جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

قبرص سے غزہ امداد پہنچانے پر اسرائیل مان گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل نے قبرص اور غزہ کے درمیان سمندری راہداری کے منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔

اسرائیل کی وزارت خارجہ نے جمہوریہ قبرص اور غزہ کے درمیان سمندری راہداری کے قیام کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قبرصی اقدام غزہ کی پٹی کے لیے انسانی امداد میں اضافے کی اجازت دے گا تاہم اسرائیلی معیارات کے مطابق سیکیورٹی چیک کیے جائیں گے۔

- Advertisement -

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل جنگ کے اصولوں کے مطابق اور دنیا بھر میں امریکا اور ہمارے اتحادیوں کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ غزہ کی پٹی کے باشندوں کو انسانی امداد کی منتقلی میں سہولت فراہم کرتا رہے گا۔

یہ بیان یورپی یونین کے سینئر حکام کی جانب سے راہداری کے لیے تیاریوں کا اعلان کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

یورپی کمیشن اور اس کے شراکت داروں نے غزہ کے لیے میری ٹائم کوریڈور کا اعلان کر دیا۔

یورپی کمیشن، جرمنی، یونان، اٹلی، ہالینڈ، جمہوریہ قبرص، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور ریاستہائے متحدہ نے ضروری انسانی امداد کی فراہمی کے لیے ایک سمندری راہداری کھولنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

یورپی کمیشن اور اس کے شراکت دار قبرص سے غزہ میں انتہائی اہم امداد پہنچانے کے لیے سمندری راستہ قائم کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں