اشتہار

اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید 166 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل فوج کی جانب سے بے گناہ اور نہتے فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 166 فلسطینی شہید ہوگئے، شہداء میں بچوں اور عورتوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

مجموعی طور پر 07اکتوبر سے اب تک معلوم فلسطینی شہداء کی تعداد 20424 ہوگئی ہے جبکہ زخمی فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 54036 تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق خان یونس میں اسرائیلی بمباری سے2صحافی بھی شہید ہوگئے، العمل اسپتال کے قریب اسرائیلی ڈرون حملہ میں13سالہ بچےسمیت6فلسطینی شہید ہوئے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق اب غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد103ہوگئی ہے، اس کے علاوہ جبالیہ میں اقوام متحدہ کا رکن عیصام مغرابی اپنی بیوی بچوں اورخاندان کے70افراد سمیت شہید ہوگیا۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کے حملے میں عیصام مغرابی کے خاندان کو کوئی فرد نہیں بچ سکا۔

ہفتہ اور اتوار کے دوران اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر بد ترین بمباری کی اور زمین پر موجود فوج نے ٹینکوں سے گولے برسائے ہیں۔

جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں شہادتوں کا یومیہ گراف ایک مرتبہ پھر اوپر چلا گیا ہے، اتوار کے روز فلسطینی وزارت صحت نے ان تازہ شہادتوں کی تصدیق کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں