ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

غزہ: اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری، مزید درجنوں فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

وسطی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، بمباری کے نتیجے میں مزید 40 سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے جبکہ 100سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے باعث مزید 40 سے زائد فلسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی کنارے کے شہر جنین میں کار پر اسرائیلی فوج نے حملہ کیا، جس کے باعث ایک فلسطینی نوجوان شہید جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں فلسطینی شہداء کی تعداد 30ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب اسرائیل نے مغربی کنارے میں مزید 3 ہزار گھر بنانے کا اعلان کردیا ہے، مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کے نئے متنازع منصوبے کا اعلان سامنے آیا ہے۔

’بھوک اور ادویات کی کمی سے ہر لمحہ فلسطینیوں کو موت کا سامنا ہے‘

امریکا کی جانب سے یہودیوں کی آبادکاری سے متعلق متنازع اسرائیلی منصوبے پر مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں