ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اسرائیل نے اپنی فوج کو فلسطینیوں کے قتل عام کا لائسنس دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

یروشلم : اسرائیلی وزیردفاع نے اپنے فوجیوں کو تمام عالمی پابندیاں نہ ماننے کا حکم دیتے ہوئے کہا اسرائیلی فوجی جنگ میں کسی عالمی قوانین کی پاسداری نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل نےاپنی فوج کو فلسطینیوں کےقتل عام کالائسنس دے دیا، اسرائیلی وزیردفاع نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے فوجیوں کو تمام عالمی پابندیاں نہ ماننے کا حکم دے دیا۔

اسرائیلی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجی جنگ میں کسی عالمی قوانین کی پاسداری نہ کریں، غزہ جوپہلےتھااب اس صورتحال میں واپس نظرنہیں آئےگا، ہم طاقت کے ذریعےغزہ کے لوگوں کوختم کردیں گے۔

- Advertisement -

خیال رہے حماس کے حملوں سے بدحواس اسرائیل کی غزہ اورمغربی کنارے میں نہتے فلسطینیوں پر بمباری جاری ہے ، اسرائیلی حملوں میں 921 فلسطینی شہید ہوگئے، جس میں معصوم بچوں کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

صہیونی فوج نے کیمیائی ہتھیاروں کا بھی استعمال شروع کردیا ہے ، شیلٹرہومز، اسکول، اسپتالوں، ایمبولنسوں اورمسجدوں کوبھی نشانہ بناڈالا ، غزہ کی ناکہ بندی، بجلی، پانی، ایندھن، اشیائے خورونوش کی فراہمی معطلم ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں