اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

نیتن یاہو کا قابض آبادکاروں کو مزید ہتھیار دینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت شہریوں میں ہتھیاروں کی تقسیم جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ یہودی آبادکاروں کو مسلح کیے جانے کے بعد نہتے فلسطینیوں پر حملے بڑھ گئے ہیں۔ مسلح قابض یہودی جب چاہیں اپنی مرضی سے فلسطینیوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

ایکس (ٹوئٹر) پر انہوں نے لکھا کہ میری سربراہی میں حکومت شہریوں میں ہتھیاروں کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھے گی یہ ایک ایسا اقدام ہے جو خود کو قاتلانہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بار بار ثابت کرتا ہے۔

- Advertisement -

ان کے یہ الفاظ انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر بین گویر کے ایسے ہی تبصرے کے فوراً بعد سامنے آئے ہیں جو شہریوں کو مسلح کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔

اسرائیلی وزیر نے مزید ہتھیاروں کی تقسیم کا وعدہ کیا تھا۔ قومی سلامتی کے وزیر کا کہنا ہے کہ یروشلم فائرنگ نے شہریوں میں ہتھیاروں کی تقسیم کی اہمیت کو ظاہر کیا اور اسے جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک مضبوط پولیس فورس ہے، ہمارے پاس ایک مضبوط فوج ہے، لیکن ہر جگہ کوئی پولیس والا نہیں ہے اس لیے جہاں شہری ہتھیار ہوں، وہ جان بچا سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں