ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

حماس سے جنگ میں اسرائیلی صدر کے بیٹے سے رابطہ منقطع

اشتہار

حیرت انگیز

تل ابیب: اسرائیلی صدر مائیکل ہرزوگ کے بیٹے سے والدین کا رابطہ منقطع ہو گیا۔

اسرائیلی صدر کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ صدر کا بیٹا حماس سے لڑائی میں مصروف تھا اور کافی وقت سے اس سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

کین ریہست ریڈیو سے بات کرتے ہوئے اہلیہ کا کہنا تھا کہ ہمارا کچھ عرصے سے اپنے بیٹے کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے لیکن ہم بہت پرُامید ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں تمام والدین کے لیے عام طور پر ماؤں کے لیے یہ دن مشکل ہوتے ہیں، تمام فوجیوں، اور فرنٹ لائن پر موجود ہر فرد کے لیے اور ہر ایک کے لیے ہم امید کرتے ہیں وہ امن کے ساتھ واپس آئیں۔

صدر اور ان کی اہلیہ کے تین بیٹے ہیں: نوم، متان اور روئی۔ ہرزوگ نے یہ نہیں بتایا کہ ان تینوں میں سے کون غزہ میں فوج کے ساتھ محاذ پر ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا بھتیجا یائرنیتن یاہو بھی حماس سے جھڑپ میں ہلاک ہوگیا تھا، نیتن یاہو کا بھتیجا اسرائیلی فوج کی اسنائپر یونٹ کا سربراہ تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں