جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

’فلسطینیوں کی گھر واپسی پر یرغمالیوں کو رہا کریں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جنگ بندی معاہدہ نہ ہونے کا ذمہ دار اسرائیل کی ہٹ دھرمی کو قرار دیا ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے تقریر میں کہا کہ گروپ نے قطر اور مصر کی سرپرستی میں ہونے والے مذاکراتی عمل میں بڑی ذمہ داری، مثبت اور لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل جنگ بندی کی پابندی کرتا ہے اور لوگوں کو ان علاقوں میں واپس جانے کی اجازت دیتا ہے جہاں سے وہ بےگھر ہونے پر مجبور ہوئے تھے تو ہم قیدیوں کے معاملے میں لچک کا مظاہرہ کریں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی دشمن کسی معاہدے تک نہ پہنچنے کا ذمہ دار ہے اور ہم ایسے معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیار ہیں جو ہمارے طے کردہ ضوابط کو محفوظ رکھتا ہے۔

حنیہ نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنے کسی بھی قیدی کو معاہدے کے بغیر واپس نہیں لے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں