ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اسرائیل کی شام میں کارروائی، ایرانی پاسداران انقلاب کے عہدیدار سمیت 4 جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق میں کیے گئے حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے عہدیدار سمیت چار اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایران نے اسرائیل حملے میں جاں بحق ہونے والے پاسداران انقلاب کے چاروں اہلکاروں کا عہدہ ظاہر نہیں کیا، اس حوالے سے بعد میں تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے کہا کہ اسرائیل نے شامی دارالحکومت میں ایرانی مشیروں کی عمارت کو نشانہ بنایا۔ ادھر، اسرائیل نے بھی اس بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی۔

- Advertisement -

اسرائیل شام میں ایرانی فوج کی موجودگی کے خلاف طویل عرصے سے بمباری کر رہا ہے۔

شامی سرکاری میڈیا نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے ایک رہائشی عمارت پر فضائی حملہ کیا گیا جبکہ شامی فورسز نے جوابی کارروائی میں متعدد میزائلوں کو مار گرایا۔

فضائی بمباری کے نتیجے میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ جائے وقوعہ پر آگ بجھانے والی گاڑیوں اور ایمبولینس کو دیکھا گیا، ملبے سے شہریوں کو نکالنے کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں