پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

بحرین سعودی عرب میں کیا کرنے جارہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بحرینی فرم نے سعودی عرب میں اسرائیلی ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے ایم او یو پر دستخط کردیئے، اسرائیلی فرم Trucknet بہت جلد اپنی ٹیکنالوجی کو سعودی عرب میں بحرین کی ایک لاجسٹک کمپنی کے ٹرکوں کے ذریعے استعمال کرتے ہوئے دیکھے گی۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ پیش رفت رواں ہفتے کے آغاز میں Cox Logistics W.L.L. کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت کے باعث ہوئی ہے۔ جو کہ ایک ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کمپنی کے امور انجام دیتی ہے، جس کے دفاتر بحرین میں موجود ہیں، مگر یہ کمپنی یورپ، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور قفقاز میں اپنے امور انجام دیتی ہے۔

یہ معاہدہ اپنی نوعیت کا واحد معاہدہ ہے جس میں Coxلاگت کو کم کرنے اور وسائل کی بچت میں مدد کے لیے Trucknet کے آل ان ون ڈیجیٹل، کلاؤڈ پر مبنی پلیٹ فارم کو شامل کرتا نظر آئے گا۔

- Advertisement -

ٹرک نیٹ کے سی ای او ہانان فریڈمین نے کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہمارا میزبانوں کی طرف سے گرمجوشی سے خیرمقدم کیا گیا، جنہوں نے اسرائیلی ٹیکنالوجی میں حقیقی دلچسپی ظاہر کی اور بطور اسٹارٹ اپ نیشن کے ہماری صلاحیتوں کا اظہار کیا، بحرین میں کاروباری وفد کے حصہ کے طور پر شامل ہونا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) میں لاجسٹک مارکیٹ کی مالیت 2018 میں 47.5 بلین ڈالر تھی اور توقع ہے کہ 2026 تک یہ 66.3 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

ٹرک نیٹ کے سی ای او ہانان فریڈمین کا مزید کہنا تھا کہ بحرین نہ صرف ایک بہت بڑی ممکنہ مارکیٹ ہے، بلکہ ایک ترقی یافتہ مملکت بھی ہے جو عالمی ٹیکنالوجی میں سب سے آگے رہنے کے لئے کوشاں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں