ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

اداکارہ مہوش حیات کا خود پر ہونے والی تنقید کا کرارا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ کسی مرد کو تمغہ امتیاز ملنے پر ایسی تنقید نہیں کی جاتی جس طرح مجھ پر کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ کسی مرد کو تمغہ امتیاز ملنے پر ایسی تنقید نہیں کی جاتی ہے، ستارہ امتیاز ملنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ستارہ امتیاز حاصل کرنے پر بہت خوش ہوں اور تنقید ہمارے کام کا حصہ ہے، ہر ایک کی اپنی رائے ہوتی ہے جس کی میں عزت کرتی ہوں، اگر میرے علاوہ کسی اور اداکارہ کو بھی یہ ایوارڈ ملتا تو ان پر بھی آواز اُٹھائی جاتی۔

مہوش حیات نے کہا کہ یہ ہمارا قومی فرض بن چکا ہے کہ ہم کسی چیز پر ضرور بات کریں، کسی کی ذاتیات پر بات نہیں کرنی چاہئے چاہے وہ میں ہوں یا کوئی اور ہو، ہماری انڈسٹری کو اس پر کوئی نہ کوئی قدم اُٹھانا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: مہوش حیات، 8 سال کی عمر سے ستارہ امتیاز حاصل کرنے تک کا سفر

اداکارہ نے کہا کہ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ پوری انڈسٹری نے مجھ پر تنقید کرنے والوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے سب میرے ساتھ کھڑے ہیں اور مجھے سپورٹ کررہے ہیں جو کہ بہت اچھی بات ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے مہوش حیات پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں بیمار اور خراب ذہنیت کے افراد قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ معروف اداکارہ مہوش حیات کو 23 مارچ کو صدر پاکستان عارف علوی جانب سے ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں