تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اٹلی کا تارکین وطن کو ریسکیو کرنے والے بحری جہازوں کو ضبط کرنے کا اعلان

روم : اٹلی نے فرانسیسی صدر کے بیانات کے بعد بحیرہ روم سے تارکین وطن کو ریسکیو کرنے والے دو بحری جہازوں کو ضبط کرکے ان کی قانونی حیثیثت کا جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کی حکومت نے یورپ میں تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد کو پیش نظر رکھتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بحیرہ روم سے تارکین وطن کو ریسکیو کرنے والے کے دو جہازوں کو ضبط کرے گی۔

اٹلی کی حکومت کا کہنا ہے کہ جرمنی سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کے تارکین وطن کو سمندر سے ریسکیو کرنے والے دو جہازوں کو ضبط کرکے ان کی قانونی حثیثیت کا تعین کرے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا فرانسیسی صدر ایمینئول مکرون کی جانب سے دیئے گئے بیانات نے یورپی یونین کے احساسات کو مجروح کیا ہے، جس کی وجہ سے اٹلی کی نئی حکومت نے مذکورہ اقدام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ اٹلی کی حکومت نے رواں ماہ تارکین وطن کو سمندر سے ریسکیو کرنے والے ایکیوریس نامی جہاز کو قبول کرنے سے منع کردیا تھا، جس کے بعد 630 مہاجرین سے بھرے ہوئے بحری جہاز کو اسپین نے قبول کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز یورپی یونین کے 10 ممالک نے برسلز میں ملاقات کرکے تارکین وطن کی یورپی ممالک آمد کو روکنے کےلیے منصوبہ بندی کرنے پر زور دیا ہے۔

برسلز میں اتوار کے روز ہونے والی میٹنگ کے بعد اٹلی نے اعلان کیا تھا کہ اطالوی حکومت یورپی یونین کے کسی بھی منصوبے پردستخط نہیں کرے گی جب تک ان منصوبوں میں اٹلی کو ترجیج نہ دی جائے، جبکہ پولینڈ، جمہوریہ چیک، سلوواکیا، اور ہنگری نے مذکرات سے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے تارکین وطن کی ایجنسی نے جمعرات کے روز جاری ہونے والے بیان میں حالیہ دنوں لیبیا کے سمندر میں 220 افراد کی ہلاکت پر ’حیرانگی اور افسردگی‘ کا اظہار کرتے ہوئے فوری ایکشن لینے کا کہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فرانسیسی صدر کے مہاجرین سے متعلق بیانات دینے کے بعد یورپی یونین کے رکن ممالک سے تعلقات میں کشیدگی آئی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -