12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

والد کی تعریف کرنے پر ایوانکا کا مذاق بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

برلن : جرمنی میں جاری خواتین سے متعلق سمٹ کانفرنس کے دوران ایوانکا ٹرمپ کو اپنے والد ڈونلڈ ٹرمپ کا دفاع مہنگا پڑگیا اور کانفرنس میں خاصا شور شرابے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

والد کی تعریف کرنے پر ایوانکا کا مذاق بن گیا، جرمنی میں جاری خواتین کے جی -20  اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانكا ٹرمپ نے جب خواتین سے متعلق اپنے والد کے رویے کا دفاع کیا تو انھیں شدید شور شرابے کا سامنا کرنا پڑا۔

- Advertisement -

ایوانکا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میڈیا میں اپنے والد پر مسلسل تنقید سنتی رہی ہوں،  ہزاروں خواتین میرے والد کے ساتھ اور ان کے لیے کام کرتی ہیں، میرے والد خواتین کی عزت کرتے ہیں اور خاندان کے تصور میں یقین رکھتے ہیں۔

ایوانكا نے مزید کہا کہ ان کے والد نے ہمیشہ آگے بڑھنے کے لیے حوصلہ افزائی کی اور ان کے خاندان میں کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں تھی، تو حاضرین نے مذاق اڑایا۔

اجلاس میں جر من چانسلر اور آئی ایم ایف کی سربراہ بھی شامل تھیں۔


مزید پڑھیں : امریکی اسٹور نےایوانکاٹرمپ کےملبوسات کی کلیکشن ہٹادی


خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو خواتین کے متعلق ان کے رویے کے لیے کافی بار تنقید کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے جبکہ ایوانکا  اپنے والد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متعصانہ پالیسیوں کی سزا بھی بھگت چکی ہے، امریکی اسٹورنارڈسٹرم نے ایوانکا ٹرمپ کی ملبوسات اور جوتوں کی کلیکشن اپنے اسٹورز سے ہٹادیں تھیں۔

خیال رہے کہ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک دو روزہ کانفرنس جاری ہے جس میں دنیا کے سب سے امیر بیس ممالک کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں لیکن فرق یہ ہے کہ یہ کانفرنس عورتوں کے لیے اور ان ہی کے متعلق ہے۔

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایوانکا ٹرمپ ملک سے باہر سرکاری طور پر کسی بین الاقوامی اجلاس میں شریک ہوئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں