بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

مجھ سے زیادتی ہوئی، پولیس نے بیان تبدیل کروایا: متاثرہ پولیو ورکر

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے شہر جیکب آباد میں عصمت دری کا نشانہ بنانے والی خاتون پولیو ورکر نے خود سے زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس پر بیان تبدیل کروانے کا الزام لگا دیا۔

دو روز قبل گاؤں اللہ بخش جکھرانی میں خاتون پولیو ورکر سے جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ خاتون نے عدالت میں بتایا کہ مجھ سے زیادتی ہوئی لیکن پولیس نے بیان تبدیل کروایا۔

سیشن جج نے متاثرہ پولیو ورکر اور پولیس حکام کو عدالت میں طلب کیا تھا۔ پولیس حکام نے اعتراف کیا کہ بااثر لوگوں کی مداخلت پر اغوا اور زیادتی کے بجائے لوٹ مار کا بیان دلوایا تھا۔

- Advertisement -

ایس ایس پی نے بتایا کہ نامزد ملزم احمد جاکھرانی کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم کے ڈی این اے کیلیے نمونے بھیج دیے گئے ہیں۔

عدالتی حکم پر تحقیقات کیلیے 4 رکنی جے آئی ٹی تشکیلدے دی گئی جو 14 روز میں رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی۔

واقعہ پیش آنے کے کچھ گھنٹے بعد لیڈی پولیو ورکر نے بیان تبدیل کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اغوا اور زیادتی نہیں ڈکیتی کے ارادے سے مجھے زدوکوب کیا گیا تھا۔

خاتون نے ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کے بیان کو غلط قرار دیا تھا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ پولیس نے بااثر شخص کی ہدایت پر خاتون کا بیان تبدیل کروایا، پولیس نے خاتون کو اسپتال سے نامعلوم مقام پر منتقل کر کیا جہاں خاتون نے بیان تبدیل کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں