جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

جیکولین کی گاڑی کو حادثہ

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیکولن فرنینڈس کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس میں وہ خوش قسمتی سے بالکل محفوظ رہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین فرنینڈس گزشتہ رات دبنگ خان کے گھر پر منعقد ہونے والی پارٹی کے بعد اپنے گھر واپس جارہی تھیں کہ اُن کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کی گاڑی تیز رفتاری کے ساتھ ممبئی کی ایک سڑک سے گزر رہی تھی کہ اچانک رکشے والا اُن کی کار کے سامنے آگیا، ڈرائیور نے حتی الامکان کوشش کی کہ گاڑی کو حادثہ پیش نہ آئے مگر گاڑی رکشے سے ٹکرائی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: جیکولین فرنینڈس ابوظہبی کی شیخ زید مسجد جاپہنچیں، تصاویر وائرل

ڈرائیور نے چند سیکنڈ قبل بریک لگانے کی کوشش کی مگر تیز رفتاری کے باعث گاڑی رک نہ سکی، اتفاق سے جیکولین پچھلی نشست پر بیٹھی ہوئیں تھیں جس کی وجہ سے وہ بالکل محفوظ رہیں جبکہ گاڑی کا اگلا حصہ خاصہ متاثر ہوا۔

بالی ووڈ اداکارہ نے رکشہ ڈرائیور پر شراب میں دھت ہوکر گاڑی چلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے اُسی کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا، خوش قسمتی سے ایکسڈینٹ کے نتیجے میں کسی کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے گزشتہ رات نئی آنے والی فلم ’ریس 3‘ میں کردار ادا کرنے والے ساتھیوں کے لیے پارٹی کا انعقاد کیا تھا جس میں انیل کپور نے بھی شرکت کی۔

اسے بھی پڑھیں: ‘جیکولین کینیڈی کا کردار خطرناک ترین تھا’

واضح رہے کہ دبنگ خان کی ریس تھری میں جیکولین اور انیل کپور مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی اور اب اس کو ریلیز کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں