تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جہانگیر ترین وطن واپس پہنچ گئے

لاہور: تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین لاہور پہنچ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین ڈاکٹروں سے اجازت ملنے کے بعد اپنے بیٹے علی ترین کے ساتھ دبئی سے لاہور پہنچے ہیں۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میری طبیعت اب بہتر ہے اور ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد وطن واپسی ممکن ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ میری صحت یابی کیلئے دعا کرنے پرسب کا مشکور ہوں، جلد ساتھیوں سے مشاورت اورملاقاتوں کاسلسلہ شروع کروں گا۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین کئی دنوں سے لندن میں مقیم تھے جہاں ان کا علاج جاری تھا۔

مزید پڑھیں: جہانگیر ترین کی وطن واپسی سے متعلق اہم اعلان

یاد رہے کہ جہانگیر ترین ملک میں تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے دوران 26 فروری کو اچانک لندن روانہ ہوگئے تھے۔

عون چوہدری نے جہانگیر ترین کی لندن روانگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جہانگیر ترین کی گزشتہ دنوں طبیعت خراب ہوئی تھی جس کے باعث انہیں اسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا۔

جہانگیر ترین کی لندن روانگی سے قبل ان کی شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتوں کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں جبکہ لندن میں ان کی ن لیگی رہنما اسحاق ڈار سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -