لندن: برطانوی اداکار اور جمیز بانڈ سیریز کے سابقہ ہیرو راجر مور 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق جیمز بانڈ کے نام سے شہرت پانے والے برطانوی اداکار راجرمور طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، وہ آج 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
اہل خانہ نے برطانوی اداکار کی موت کی تصدیق کردی ہے، غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمیز بانڈ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور وہ کئی دنوں سے نجی اسپتال میں داخل تھے۔
With the heaviest of hearts, we must share the awful news that our father, Sir Roger Moore, passed away today. We are all devastated. pic.twitter.com/6dhiA6dnVg
— Sir Roger Moore (@sirrogermoore) May 23, 2017
راجر مور نے ہالی ووڈ فلم جمیز بانڈ میں کامیاب کردار ادا کرنے کے بعد اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، وہ اداکاری کے علاوہ بولنے کے فن کو بھی بہت خوبی سے نبھاتے تھے۔
واضح رہے کہ جمیز بانڈ 007 فلم نے ہالی ووڈ میں ایک نیا سنگِ میل عبور کیا تھا جس کے بعد راجر مور کی شناخت بھی جیمز بانڈ کے نام سے ہونی لگی ، علاوہ ازیں برطانوی اداکار نے دیگر فلموں میں بھی کام کیا۔ عالمی ادارہ صحت (یونیسف) نے جمیز بانڈ کو اُن کی خدمات کے عوض حقیقی ہیرو کے اعزاز سے نوازتے ہوئے سفارت کار مقرر کیا تھا۔