جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

جامشورو دھرنا: خالی ایمبولنس گزرنے پر جے ڈی اے رہنماؤں کے دلچسپ جملے

اشتہار

حیرت انگیز

جامشورو دھرنا کے دوران خالی ایمبولنس گزرنے پر جے ڈی اے رہنماؤں نے دلچسپ جُملے کسے، راشد سومرو نے کہا کہ اطلاعات ہیں ایمبولینس میں زرداری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جامشورو میں جے ڈی اے کے دھرنے میں ایمبولینس کو راستہ دیا گیا، رہنماؤں نے خالی ایمبولینس گزرنے پر دلچسپ جُملے کسے۔

سائرہ بانو نے کہا کہ چیک کرلیں اس میں کہیں غش کھا کر گرنے والے جیالے تو نہیں جبکہ راشدسومرو کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں ایمبولینس میں زرداری ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

- Advertisement -


راشد سومرو کا خطاب میں کہنا تھا کہ سندھ کےسوداگروں کے پاس آپ کی آواز براہ راست پہنچنی چاہیے، پیرصاحب اعلان کریں ہم اسمبلی جائیں گے اور ان کو حلف نہیں اٹھانے دیں گے، اگر ان کا وزیراعلیٰ بن گیا تو حکومت نہیں چلنےدیں گے۔

رہنما جے ڈی اے نے کہا کہ جمعیت اور حروں کی تاریخ انقلاب کی تاریخ ہے ، مطالبہ ہے کہ سندھ میں انتخابات کو فوری طورپر کالعدم قراردیئےجائیں اور چور دروازے سے آنے والوں کو گھر بھیجا جائے سندھ میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پرامن دھرے اور ان کا گھیراؤ جاری رہےگا، سندھ سے چوروں کو نکال کر ایک بار پر باب السلام بنائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں