جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

جھانوی کپور نے اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے نام بتا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ جھانوی کپور نے پہلی بار اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے نام بتا کر مداحوں کو حیران کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جھانوی کپور بہت جلد بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم ’مسٹر اینڈ مسس ماہی‘ میں جلوہ گر ہوں گی۔

جھانوی کپور نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ پہلے وہ کرکٹ میں دلچسپی نہیں رکھتی تھیں لیکن اب انہیں اس کھیل پر بننے والی ایک فلم میں مرکزی کردار ملا ہے۔

- Advertisement -

متعلقہ: جھانوی کپور والدہ سری دیوی کو یاد کر کے جذباتی ہوگئیں

انہوں نے بتایا کہ پہلے میں کرکٹ کو بالکل بھی فالو نہیں کرتی تھی لیکن اب دیکھنا اور سمجھنا شروع کیا ہے۔

انٹرویو میں جب پسندیدہ کرکٹر کے بارے میں پوچھا گیا کہ جھانوی کپور نے بتایا کہ میں ویرات کوہلی کو پسند کرتی ہوں، دنیش کارتک بھی اچھے لگتے ہیں کیونکہ میں نے اُن کو بہت محنت کرتے ہوئے دیکھا ہے اور وہ اچھے انسان ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں