13.2 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

جھانوی کپور کی پہلی محبت ناکام کیوں ہوئی؟ اداکارہ نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی پہلی محبت میں ناکامی کی وجہ بیان کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ جھانوی کپور نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میری پہلی محبت کی کہانی بالکل بالی ووڈ کی فلموں جیسی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چھپ چھپ کے ملنا ایک دوسرے سے ملنے کے لیے بار بار جھوٹ بول کر گھر سے نکلنا لیکن بدقسمتی سے رشتہ اب ختم ہوگیا ہے۔

- Advertisement -

جھانوی کپور نے کہا کہ میرے والدین کو بوائے فرینڈز بنانا پسند نہیں ہے اس لیے مجھے ان سے بہت جھوٹ بولنا پڑا، اس وقت میں نے محسوس کیا کہ والدین کی منظوری اور سچائی ہر چیز کو بہت آسان بنادیتی ہے اور پھر انسان اپنے فیصلوں پر بہت زیادہ اعتماد محسوس کرتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ بھی تسلیم کیا کہ محبت کے بارے میں میرے خیالات بالی ووڈ کی فلموں سے بہت متاثر ہیں۔

واضح رہے کہ ان دنوں جھانوی کپور اور شیکھر پہاڑیہ کے درمیان تعلقات کی خبریں گردش کررہی ہیں، دونوں کو گزشتہ ماہ ارجن کپور کی رہائشگاہ پر ایک ہی گاڑی میں جاتے دیکھا گیا تھا۔

اس کے علاوہ شیکھر پہاڑیہ کو جھانوی کے والد، فلمساز بونی کپور کے ساتھ بھی مختلف مواقع پر دیکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جھانوی کپور کی فلم ’بوال‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی جس میں ورون دھون نے ان کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ وہ فلم ’مسٹر اینڈ مسز مائی‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں