فلوریڈا : امریکہ میں ایک موسیقی کی تقریب سے کچھ دیر قبل ایک گلوکارہ اچانک چل بسی، ہپسندیدہ گلوکارہ کی موت پر لاکھوں لوگ صدمے سے بے حال ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق فلوریڈا کے مورس گس مین کنسرٹ ہال میں منعقدہ محفل موسیقی کے انعقاد سے صرف بیس منٹ قبل گلوکارہ کا اچانک انتقال ہوگیا۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا میں شو بزنس کی دنیا میں ایک المناک واقعے نے لاکھوں لوگوں کو صدمے سے دوچار کردیا.
خاتون گلوکار و موسیقار کا میامی سمفنی آرکسٹرا کے کنسرٹ سے20 منٹ قبل انتقال ہوا، امریکی اوپیرا پلیئر 62 سالہ جینس تھامسن سیڑھیاں اترتے ہوئے منہ کے بل گر پڑیں۔
زخمی گلوکارہ کو فوری طور پر ایک ایمبولینس میں اسپتال لے جایا گیا لیکن دوسرے ہی دن دماغی ہیمرج کے بعد اس کی موت واقع ہوگئی۔
مزید پڑھیں: امریکی اداکار کی جیل میں پراسرار موت
آکسٹرا منتظمین نے دس دسمبر کو آنجہانی گلوکارہ کی یاد میں ایک کنسرٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں سوشل میڈیا صارفین نے جینسن کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔