تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

یورپی یونین اور جاپان کا برآمدی اشیاء پر ٹیکس ختم کرنے پر فیصلہ

ٹوکیو: یورپی یونین اور جاپان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت دونوں فریق ایک دوسرے کی برآمدی اشیاء پر ٹیکس ختم کردیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معاہدے پر دستخط کی تقریب گزشتہ روز جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں منعقد ہوئی جہاں یورپی یونین کی جانب سے یورپی کمیشن کے سربراہ اور یورپین کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک اور جاپانی وزیر اعظم نے دستخط کیے۔

یورپ کی جانب سے کسی دوسرے فریق کے ساتھ کیا جانے والا یہ سب سے بڑا معاہدہ ہے، آزاد معاہدہ کرنے والے یورپی یونین اور جاپان دنیا کی مجموعی تجارت کے 30 فیصد حجم کے حامل ہیں۔

دوسری جانب معاہدے سے یورپی یونین اور امریکا کے درمیان لفظی جنگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یورپ کو دشمن قرار دینے کے بعد یورپی خارجہ امور کے سربراہ فیدریکا نے اس معاہدے کے تناظر میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں ہمارے بھی اور دوست موجود ہیں۔

یورپین کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ سیاسی طور پر یہ معاہدہ بین الاقوامی سیاست میں بڑھتے ہوئے اندھیروں میں روشنی کی ایک کرن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن ناصرف یورپی و جاپانی عوام کے لیے اچھا دن ہے بلکہ ان تمام کے لیے جو بھی باہمی احترام اور تعاون پر یقین رکھتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -