تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جاپان حکومت کا ہر شہری کو ڈیڑھ لاکھ روپے دینے کا اعلان

ٹوکیو: جاپانی حکومت نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے وزیر اعظم شنزو ایبے نے ڈاکٹرز سے تفصیلی ملاقات کی اور طبی ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا۔

قبل ازیں حکونت نے صرف 7 شہروں میں لاک ڈاؤن کیا تھا البتہ اب ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جو 6 مئی تک برقرار رہے گی۔

جاپانی وزیراعظم نے جمعے کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ بھی اعلان کیا کہ حکومت ہر شہری کو ایک لاکھ یوآن (ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے) دے گی تاکہ کسی کو بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں: جاپان، کرونا کا ممکنہ علاج، مریضوں پر آزمائش کی تیاری

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہریوں کو یہ رقم جلد ہی پہنچا دی جائے گی اس کے ساتھ ہی سارے گھروں میں دو ، دو سرجیکل ماسک فراہم کیے جائیں گے تاکہ ضرورت کے تحت باہر نکلنے والے بھی کرونا سے محفوظ رہ سکیں۔

شنزو ایبے نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ گھروں پر رہیں اور ایک دوسرے سے میل جو کو کم کردیں، ہم دو ہفتے سماجی دوری اختیار کرکے وبا پر قابو پاسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ جاپان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، گزشتہ روز 605 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ اب تک 190 اموات بھی ہوچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -