تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جاپان میں7.4 شدت کے زلزلےکےبعدسونامی وارننگ

ٹوکیو: جاپان میں 7.4شدت کے شدید زلزلے کے بعد سونامی کی وراننگ جاری کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق جاپان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح چھ بجے جاپان کے مشرقی ساحل پر7.4اعشاریہ شدت سے زلزلہ آیا۔ زلزلے کا مرکز فوکوشیما کے ساحل کا قریبی علاقہ بتایا گیا ہے۔

جاپانی حکومت نے شدید زلزلے کے بعد سونامی کی وراننگ جاری کر دی گئی ہے اور خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ سمندر میں تین میٹر یعنی دس فٹ اونچی لہریں اٹھ سکتی ہیں۔ابتدائی طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.9 تھی، جو جاپان کے مشرقی جزیرے ہونشو کے قریب آیا۔

خیال رہےکہ دنیا بھر میں آنے والے 20 فیصد زلزلے جاپان میں آتے ہیں جن کی شدت چھ اعشاریہ صفر یا اس سے زیادہ ہوتی ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے کی رپورٹ کے مطابق اب تک اونہاما پورٹ پر دو فٹ اونچی لہریں آ چکی ہیں تاہم اب بھی مزید اونچی لہریں اٹھنے کا خدشہ موجود ہے۔

یاد رہےکہ رواں برس اپریل میں جنوبی کوماموٹو میں آنے والے زلزلے میں 50 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

واضح رہےکہ جاپان میں پانچ سال قبل آنے والے تباہ کن زلزلے اور سونامی میں تقریباً 18,000 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -