کراچی : اے آر وائی فلمز اور سلمان اقبال فلمز نے شادی کے گیتوں میں زبردست اضافہ کردیا ہے، جوانی پھر نہیں آنی ٹو کا نیا گانا۔۔ آیا لاڑیے ۔ ریلیز کے ساتھ ہی چھاگیا۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی فلمز کی ایکشن، ڈراما اور مزاح سے بھرپور فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کا سانگ ۔۔ آیا لاڑیے ۔ ریلیز کر دیا گیا ہے، جس نے آتے ہی ناظرین کے دل جیت لیے۔
سال2015میں ریلیز ہونے والی کامیاب پاکستانی فلم’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘کے سیکوئل ’’جوانی پھرنہیں آنی ٹو‘‘کا نیا گانا جاری کردیا گیا۔
’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ کامیڈی سے بھرپور نہایت خوبصورت فلم تھی جس میں اداکار ہمایوں سعید ، حمزہ علی عباسی، واسع چوہدری، احمد علی بٹ، عائشہ خان، مہوش حیات اورسوہائے علی ابڑو نے اپنی بہترین اداکاری کرکے جان ڈال دی تھی۔
یہی وجہ ہے کہ پاکستانی شائقین فلم کے سیکوئل کا بے چینی سے انتظار کررہے تھے, پہلی فلم کی کامیابی کے بعد دوسری فلم سے امیدیں بھی زیادہ وابستہ ہیں, تاہم گزشتہ روز ریلیز ہونے والے گانے نے واضح کردیا کہ ایکشن، کامیڈی اور سسپنس سے بھرپور فلم’’جوانی پھر نہیں آنی ٹو‘‘ عیدالضحیٰ پر پاکستانی شائقین کے لیے زبردست تحفہ ثابت ہوگی۔
مزید پڑھیں: ’ٹلے والی جوتی‘ ، جوانی پھر نہیں آنی 2 کے ٹائٹل سانگ کی دھوم ، ویڈیو دیکھیں
اس گانے ’’ آیا لاڑیے ‘‘ میں فہد مصطفیٰ اور ماورا حسین کی زبردست ڈانس پرفارمنس نے پرستاروں کے دل موہ لیے۔