کراچی: اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ کاوش فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 کے ٹریلر لانچ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، فلم سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز، 6 سگما فلمز پلس کی مشترکہ پیش کش ہے۔
تفصیلات کے مطابق دو ہزار پندرہ میں باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی کا سیکوئل ایک بار پھر تہلکہ مچانے کو تیار ہے، جوانی پھر نہیں آئی 2 کے ٹریلر کی لانچنگ تقریب کراچی کے سنیما ہال میں کی گئی، لانچنگ تقریب میں اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال اور شوبز اسٹارز نے شرکت کی۔
فلم جوانی پھر نہیں آئی ٹو میں فہد مصطفیٰ، ہمایوں سعید، احمد بٹ، واسع چوہدری، ماورا حسین، ثروت گیلانی، عروہ حسین، کبریٰ خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
The entire team of #JPNA2 along with the producer, Salman Iqbal, President and Founder of #ARYDigitalNetwork and #JerjeesSeja, the CEO of #ARYDigitalNetwork seen at the trailer launch of #JPNA2! Releasing this #EidulAzha. #aryfilms #sifilms #sixsigmaplus #madeinpakistan pic.twitter.com/sQNnlEeNZD
— ARY Films (@aryfilmsary) June 25, 2018
ڈراما، موج ستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 عید الاضحی پر ریلیز کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ایکشن، ڈراما، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کے پہلے پارٹ کی کہانی ان چار دوستوں کے گرد گھومتی تھی جو اپنی شادی شدہ زندگی سے پریشان ہیں اور اپنی ذمہ داریوں سے نالاں ہوکر دباؤ کا شکار ہیں’۔