تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

میرا اصل مقابلہ ان سے ہے جن سے زرداری اورعمران ڈکٹیشن لیتے ہیں، نوازشریف

جہلم : سابق اور نااہل وزیرِاعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میرا مقابلہ زرداری یا عمران سے نہیں بلکہ ان لوگوں سے ہے جن سے یہ دونوں ڈکٹیشن لیتے ہیں۔ سرتوڑ کوشش ہے کہ نوازشریف کو کسی طریقے سے جیل بھیج دیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ن لیگ کے زیر اہتمام جہلم میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نواز شریف نے کہا کہ افسوس ہے 70سال سے ووٹ کی عزت نہیں، وزیراعظم دن رات قوم کی خدمت کرتا ہے اندھیروں کو دور کرتا ہے۔

وزیراعظم لوڈشیڈنگ ،دہشت گردی ختم کرتا ہے، سی پیک لے کر آتا ہے، ملک کو بلندیوں پر لے کرجاتا ہے تو اس کے ساتھ وہ سلوک ہوتا ہے جودنیا میں کہیں نہیں ہوتا، کیا نوازشریف کو عوام کی خدمت کا یہ صلہ دیا گیا؟

انہوں نے کہا کہ سارا زور مجھ پر ہے دن رات مقدمہ چل رہا ہے، سرتوڑ کوشش کی جارہی ہیں کہ نوازشریف کو کسی طریقے سے جیل بھیج دیا جائے حالانکہ مجھ پر کرپشن کا ثبوت تو دور کی بات کوئی الزام بھی نہیں ہے۔

نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ 70سال کی تاریخ اب نہیں دہرائیں گے ووٹ کی عزت کرینگے اورکروائیں گے، ووٹ کی پرچی کو پھاڑنے اوراس کی توہین کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سابق وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں عمران خان کو اپنی تنقید کا نشانہ بھی بنایا، ان کا کہنا تھا کہ مجھے تاحیات نااہل کردیا گیا اور اس کا پٹیشنر عمران خان تھا لیکن عمران خان تمہارے ساتھ میرا مقابلہ نہیں ہے، تم جس کی طرف اشارہ کرتے ہو وہ امپائر کون ہے؟

پرویز خٹک کہتے ہیں کہ سنجرانی کو ووٹ دینا ہے یہ اوپر سے حکم آیا ہے، پرویزخٹک نے اوپر کی وضاحت کی کہ بنی گالہ کی بات کررہا تھا، بنی گالہ اوپر ہے یا زمین پر؟ عمران خان قوم کو دھوکا دے رہےہیں،اصول کی بات کرنیوالے عمران خان بےاصول آدمی نکلے، عمران خان میں طاقت ہے تو سامنے آکر مقابلہ کرو۔

عمران خان کہتے تھے کہ زرداری سے ہاتھ نہیں ملاسکتا اب تو دل بھی ملارہے ہو، طاہرالقادری نے لاہور میں جلسہ کیا اللہ نے اسے ناکام بنایا، عمران خان نے کہا زرداری جس جلسے میں آئے گا میں نہیں آؤں گا، پھرجلسے میں عمران بھی آیا اور زرداری بھی آیا ،تقریریں بھی کی گئیں۔

نوازشریف نے کہا کہ اب امپائر کی انگلی نہیں عوام کا انگوٹھا چلے گا، عوام کا انگوٹھا لگے گا تو مسلم لیگ(ن) کامیاب ہوگی، ہم ملک میں انقلاب برپا کرسکتے ہیں،2018کا الیکشن ریفرنڈم ہوگا، اس تالے کی چابی اور اس کا حل آپ کے ساتھ میں ہے۔

ووٹ دیں گے تو نااہلی کے فیصلے کو پارلیمنٹ سے ختم کردیا جائیگا، نئی نسل کا درد میرے سینے میں ہے، وعدہ ہے پاکستان کے ایجنڈے کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

Comments

- Advertisement -