کراچی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے عمران خان کی پہلی اہلیہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمائما نے وقت کے ساتھ مردوں اور عورتوں کے لیے خوبصورت مثال قائم کی۔
تفصیلات کے مطابق جمائماخان نے گزشتہ روز ریحام کی کتاب کے خلاف میدان میں آتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا تھا، انہوں نے ٹویٹر پر واضح کیا تھا کہ چند باتوں کی خلاف ورزی ہوئی تو معاملہ عدالت تک جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں اُن کا کہنا تھاکہ ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں شائع نہیں ہوسکتی اگر یہ تصنیف شائع ہوئی تو اپنے 16 سالہ بیٹے کو فریق بنا کر نجی زندگی میں دخل اندازی پر ریحام کے خلاف مقدمہ درج کروں گی۔
مزید پڑھیں: ریحام کی کتاب کے خلاف جمائما بھی میدان میں آگئیں، ہتک عزت کے دعویٰ کا اعلان
جمائما کے ردعمل کو نہ صرف مردوں بلکہ پاکستانی خواتین نے بہت سراہا اور اُن کے جذبے کی قدر بھی کی، اس ضمن میں حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ ’ریحام اور گلالئی جیسی خواتین کو جمائما کی مثال اپنانی چاہیے‘۔
How about – just be like @Jemima_Khan. Period. Sets a pretty good example for men and women both. https://t.co/kPKN7FD9it
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) June 6, 2018
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ’جمائما نے خوبصورت مثال قائم کی ہم کس طرح اس طریقے کو اپنا سکتے ہیں؟‘۔
واضح رہے کہ عمران خان سے علیحدگی کے بعد ریحام خان نے اعلان کیا تھاکہ وہ اپنی نجی زندگی سے متعلق کتاب لکھیں گی جو اب مکمل ہوچکی اور آئندہ چند دنوں میں اس کی رونمائی متوقع ہے۔
تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کتاب کی اشاعت کے پیچھے مسلم لیگ ن ملوث ہے اس لیے اسے الیکشن سے دو ماہ قبل سامنے لایا جارہا ہے تاکہ تحریک انصاف کی ساکھ کو متاثر کیا جاسکے۔