اشتہار

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس ، ڈاکٹر یاسمین راشد کی بریت لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب حکومت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی بریت کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی بریت کو لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

پنجاب حکومت نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سلطان اصغر کے توسط سے اپیل دائر کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے جناح ہاؤس پر حملے کی ہدایات دیں اور ورکرز کو جناح ہاؤس تک لے کر گئیں۔

- Advertisement -

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت اپیل منظور کرکےیاسمین راشد کی بریت کےفیصلےکوکالعدم قرار دے۔

یاد رہے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کردیا تھا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا تھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو شریک ملزم کے بیان کی بنیاد پر بلایا گیا ہے، کوئی ایسا ٹھوس ثبوت نہیں پیش کیا گیا کہ جس سے ثابت ہو کہ وہ اس جرم میں ملوث ہیں۔

عدالت کے تحریری فیصلے کے مطابق ڈاکٹریاسمین راشد کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا جاتا ہے، اگر وہ کسی دوسرے مقدمہ میں مطلوب نہ ہوں تو انہیں رہا کردیا جائے۔

بعد ازاں وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں عجلت میں بری کردیا گیا۔

عطا تارڑ نے کہا تھا کہ فرانزک رپورٹ میں یاسمین راشد کی موقع پر موجودگی ثابت ہوئی ہے، فرانزک رپورٹ عدالت میں جمع کروانی تھی لیکن انتظار نہیں کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں