منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

جس شہر میں بھی رہنا اکتائے ہوئے رہنا

اشتہار

حیرت انگیز

بے چین بہت پھرنا گھبرائے ہوئے رہنا
اک آگ سی جذبوں کی دہکائے ہوئے رہنا

چھلکائے ہوئے چلنا خوشبو لب لعلیں کی
اک باغ سا ساتھ اپنے مہکائے ہوئے رہنا

اس حسن کا شیوہ ہے جب عشق نظر آئے
پردے میں چلے جانا شرمائے ہوئے رہنا

- Advertisement -

اک شام سی کر رکھنا کاجل کے کرشمے سے
اک چاند سا آنکھوں میں چمکائے ہوئے رہنا

عادت ہی بنا لی ہے تم نے تو منیرؔ اپنی
جس شہر میں بھی رہنا اکتائے ہوئے رہنا

**********

Comments

اہم ترین

منیر نیازی
منیر نیازی
منیر نیازی اردو اور پنجابی زبان کے نامور شاعر ہیں‘ ان کے 13 اردو مجموعے اور پنجابی کلام کے تین مجموعے شائع ہوئے جبکہ انگریزی میں بھی ان کے دو مجموعے موجود ہیں۔

مزید خبریں