ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بھارت دفاع کے لیے نہیں بلکہ ورلڈکپ جیتنے جارہے ہیں، جوز بٹلر

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے پُرزور انداز میں کہا ہے کہ ان کی ٹیم رواں سال محض دفاع کے بجائے پھر سے ورلڈکپ جیتنا چاہتی ہے۔

انگلش ٹیم کے 32 سالہ کھلاڑی نے نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز کی جیت کو ورلڈ ٹورنامنٹ کے لیے اچھی تیاری قرار دیا۔ براڈ کاسٹر سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس بار ٹرافی اٹھانے کے لیے ان کی ٹیم اچھی دکھ رہی ہے، بٹلر کے مطابق چوتھے ون ڈے میں اسپنرز نے بھی اپنی مہارت دکھا کر یہ بات واضح کر دی ہے۔

بٹلر نے کہا کہ ہم عمدہ طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں اور ہم کسی چیز کے دفاع کرنے کی کوشش نہیں کررہے بلکہ ہم تو وہاں جاکر ورلڈ کپ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ اس وقت ہماری بھی وہی پوزیشن ہے جو دوسری ٹیموں کی ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ سیریز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم بہتر سے بہتر ہورہے ہیں، ہر کسی نے یہی کہا کہ گزشتہ میچ کی وکٹ سلو تھی اور اس پر کافی محنت کرنا پڑی، اسپنرز نے بہت عمدگی سے بولنگ کی۔

انگلش کپتان نے کہا کہ ہم بہتر پوزیشش میں ہیں بحیثیت پلیئر میں آئندہ ورلڈ ایونٹ کے لیے پرجوش ہوں۔ ہمارے کھلاڑی بیٹ اور بول کے ساتھ اپنی مہارت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں کیویز کے خلاف انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا مگر پھر انگلینڈ نے پلٹ کر وار کرتے ہوئے بقیہ تینوں ون ڈیز میں فتح اپنے نام کی اور سیریز میں 1-3 سے کامیابی کو گلے لگایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں