پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

جوانی پھر نہیں آنی 2، آتے ہی چھا گئی، باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی / لاہور: سلمان اقبال فلمز ،اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیش کش سے ریلیز ہونے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2  آتے ہی چھا گئی اور فلم نے باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 کا سینیما گھروں پر راج جاری ہے، شائقین کی بڑی تعداد فلم دیکھنے کے لیے سینیما گھروں کو پہنچی۔

سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیش کش سے ریلیز ہونے والی ایکشن اور رومانس سے بھرپور فلم کی بکنگ کے لیے سینما گھروں میں بے تحاشہ رش ہے اور شائقین اس بات کے خواہش مند ہیں کہ وہ اپنے پسندیدہ اداکاروں کو جلد سے جلد پردے پر دیکھ لیں۔

باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم

جوانی پھرنہیں آنی 2 نے آتے ہی  باکس آفس پر تہلکہ مچادیا اور پاکستانی فلموں کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔

گلوبل باکس آفس پر بھی فلم نے اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑھے، فلم نے دنیا بھر سے پہلےروز میں 5کروڑ 40لاکھ کا کاروبار کیا جس میں سے صرف پاکستان 3کروڑ22 لاکھ روپے اور بیرونِ مملک میں 2 کروڑ 17 لاکھ روپے کا بزنس ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز 

قربانی سے فارغ ہونے والے شائقین عید کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے بڑی تعداد میں سینیما گھروں کو پہنچے جس کی وجہ سے ہاؤس فل ہوگیا، فیصل آباد کے سینما گھروں پر بھی جوانی پھر نہیں آنی 2 کا راج برقرار ہے۔

شہریوں کی دلچسپی سے لگتا ہے سلمان اقبال فلمز،اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیش کش جوانی پھر نہیں آنی 2 نئے ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگی۔

واضح رہے کہ جوانی پھر نہیں آنی 2015 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے، ناظرین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں‌ ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کی زبردست تشہیر

خیال رہے کہ ایکشن، ڈراما، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کے پہلے پارٹ کی کہانی اُن چار دوستوں کے گرد گھومتی تھی جو اپنی شادی شدہ زندگی سے پریشان تھے اور اپنی ذمہ داریوں سے نالاں ہوکر دباؤ کا شکار تھے۔

قبل ازیں بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے معروف اداکار ورن دھون نے فلم کی کامیابی اور کاسٹ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا، انہوں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’جوانی پھر نہیں آنی پارٹ 2 کی شوٹنگ دبئی میں جاری ہے، اس فلم کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں