جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

جوہی چاؤلہ کراچی میں مختصرقیام کے بعد دبئی روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف بھارتی اداکارہ جو ہی چاولہ شہر قائد میں مختصر قیام کے بعد دبئی روانہ ہوگئیں، اپنے قیام کے دوران انہیں نے پاکستانی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی ‘ دیکھی اور اسے بے پناہ سراہا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے مختصر دورے سے واپسی پر اداکارہ جوہی چاولہ نے صحافیوں سے مختصرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’جوانی پھر نہیں آنی ‘ دیکھ کر مجھے اندازہ ہوا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

معروف اداکارہ نے صحافیوں نے بتایا کہ ان کا یہ دورہ انتہائی مختصر تھا اور وہ بس یہاں اپنی فیملی سے ملاقات کرنے کے لیے آئی تھی۔

گزشتہ روز انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ کراچی میں اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں اور ’جوانی پھر نہیں آنی ‘ دیکھنے کے لیے اور بوٹ بیسن پر دوپہر کا کھانا کھانے کے لیے
باہر نکلی ہوئی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اتفاقیہ طور پر یہ فلم ایک پاکستانی لڑکے اور ہندوستانی لڑکی کی محبت کی محبت کی داستاں ہے جو کہ بہت متاثر کن ہے، یہ ایک عمدہ رومانوی فلم ہے۔

یاد رہے کہ سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیش کش سے ریلیز ہونے والی ایکشن اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 نے ریلیز کے پہلے روز دنیا بھر میں 5کروڑ 40لاکھ کا کاروبار کیا تھا جس میں سے صرف پاکستان سے 3کروڑ22 لاکھ روپے اور بیرونِ مملک میں 2 کروڑ 17 لاکھ روپے کا بزنس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ معروف بالی اداکارہ جوہی چاولہ پہلی مرتبہ پاکستان نہیں آئی بلکہ اس سے قبل بھی بالی اداکارہ کئی مرتبہ پاکستان باالخصوص روشنیوں کے شہر کراچی آچکی ہیں۔ اس سے قبل جوہی چاولہ سنہ 2016 میں اپنے رشتہ داروں کی شادی میں شرکت کرنے کے لیے کراچی آئی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں