بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

جے یو آئی (ف) نے آئینی ترامیم سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) نے آئینی ترامیم میں حکومت کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے ارکان پارلیمنٹ کو ہدایات جاری کر دیں۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ جے یو آئی (ف) نے اپنے ارکان پارلیمنٹ کو خطوط ارسال کر دیے جس میں کہا گیا کہ ہماری جماعت اپوزیشن کا حصہ ہے اور رہے گی، حکومتی وجود اور اس کے اقدامات عوام کے مفادات سے متصادم ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ حکومت جمہوریت سے متصادم قانون سازی کرنے جا رہی ہے، ایسی قانون سازی میں حکومت کسی اپوزیشن جماعت کی حمایت نہیں لے سکے گی۔

- Advertisement -

قبل ازیں، سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان سامنے آیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ کسی ادارے میں ایکسٹینشن کی حمایت نہیں کریں گے، ایکسٹینشن بنتی ہے تو پھر سب سے زیادہ پارلیمنٹ کی بنتی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں ہیں اور رہیں گے، پارلیمنٹ ملک کا سپریم ترین ادارہ ہے، عدالتی اصلاحات لانا حکومت کا فرض ہے، حکومت اپوزیشن کے ساتھ مل کر عدالتی اصلاحات لائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعیناتی کیلیے صرف سنیارٹی نہیں اہلیت بھی دیکھی جائے، جوڈیشل کونسل اور پارلیمانی پارٹی چیف جسٹس کا انتخاب کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں