اشتہار

جے یوآئی کا پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) (ف) نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے سیاسی اور عدالتی بحران کے پیش نظر عوام سے رجوع کرنے پر غور شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ مولانافضل الرحمان کی زیرصدارت جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں جے یو آئی نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

جے یو آئی نے سیاسی اور عدالتی بحران کے پیش نظر عوام سے رجوع کرنے اور ملک بھر میں جلسے، جلوس اورریلیاں نکالنے کی تجویز پر غور شروع کردیا۔

- Advertisement -

ترجمان جے یو آئی(ف) نے بتایا کہ اجلاس آج بھی جاری ہے، مختلف تجاویز پرغورہورہا ہے، جلسے جلوس کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا تاہم تجاویز آئی ہیں جن پر غور ہو رہا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جےیوآئی پی ٹی آئی سےمذاکرات کےحق میں نہیں ہے،ترجمان جےیوآئی(ف)

خیال رہے حکومت اوراپوزیشن کے درمیان مذاکرات طے ہوگئے ہیں ، مذاکرات آج شام چھ بجے سینیٹ میں ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے پی ٹی آئی کےوکیل علی ظفر سے رابطہ کیا، پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم میں شاہ محمود قریشی، علی ظفر اور فوادچوہدری شامل ہیں۔

حکمران اتحاد کی جانب سے نام آنا ابھی باقی ہیں تاہم جے یو آئی (ٖف)مذاکرات میں شامل نہیں ہو گی، جے یو آئی نے مذاکرات میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں