اوٹاوا : کینیڈین گلوکار کی یہ تصویر 13 مارچ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مقبول کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کا تنازعات میں گھِرنا نئی بات نہیں ہے مگر اس بار وہ ایک عجیب و غریب قسم کے تنازعہ کا شکار ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 25 سالہ اداکار کو اس بار اپنی ہی تصویر شیئر کرنے پر مقدمے کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ رابرٹ باربیرا نامی ایک فوٹوگرافر نے بیبر کے ایک تصویر اپ لوڈ کرنے پر انہیں کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی کی پاداش میں عدالت میں گھسیٹ لیا ہے۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق بیبر نے ایک ایسی تصویر کو غیرقانونی طور پر عوام کے سامنے پیش کیا جس کے ملکیتی حقوق باربیرا کے پاس تھے۔
یہ تصویر 13 مارچ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جس میں بیبر اپنے دوست کے ساتھ گاڑی سے باہر آرہے ہیں۔