ممبئی: پاپ گلوکار جسٹن بیبر نے ممبئی میں کنسرٹ کےدوران اپنے سپرہٹ گانے گاکر مداحوں کےجیت لیے۔
تفصیلات کےمطابق میوزک کنسرٹ کے لیے بھارت آنے والےجسٹن بیبر نےممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم جب اپنی آواز کا جادو جگایا تو اسٹیڈیم جسٹن،جسٹن کی صداوں سے گونج اٹھا۔
ممبئی کےکنسرٹ کےدوران بيبر نے’ساری‘، ’کولڈ‘، ’واٹر‘، ’آئی ول شو یو‘،’بوائے فریںڈ‘ اور’بےبی‘ جیسے عالمی پذیرائی حاصل کرنے والے اپنے گانوں سےمداحوں کو محظوظ کیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق 50 ہزار سے زیادہ لوگ جسٹس بیبر کے میوزک کنسرت کو دیکھنے پہنچے تھے اور اسٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔
پاپ گلوکار جسٹن بیبر کے دیوانے صرف نوجوان اور لڑکے لڑکیاں ہی نہیں بلکہ بالی ووڈ کی نامورشخصیات بھی ہیں جو انہیں سننے کے لیے پہنچے تھے۔
بالی ووڈ فنکار جسٹن بیبر کے دیوانے
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ، سری دیوی، جیکولین فرنینڈز، بپاشا باسو، روینا ٹنڈن، ملائیکہ ارورہ اور فلم ساز اور ہدایت کار ارباز خان جیسی شخصیات بھی کنسرٹ دیکھنی پہنچی تھیں۔
جسٹن بیبرنے اپنے بھارت کےدورے کےدوران آگرہ کے تاج محل کو بھی دیکھنے کی خواہش ظاہر کی۔
واضح رہےکہ پاپ گلوکار جسٹن بیبر کی سیکیورٹی کی ذمہ داری بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کے انتہائی قابل اعتماد سیکیورٹی گارڈ شیرا کو دی گئی ہے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں