کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں ایک شخص ہلاک اوراکتیس افراد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کی صبح ہونے والے دھماکے میں ایک شخص ہلاک اوراکتیس زخمی ہوئے۔
کابل کے ڈپٹی پولیس چیف گل آغا روحانی کا کہنا ہے کہ دھماکے کا مقصد غیر ملکی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانا تھا، طالبان نے کابل دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے.