ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

کابل میں ہوٹل پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 دہشت گرد مارے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گردوں نے ہوٹل پر حملہ کردیا، سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گردوں نے حملہ کردیا، ہوٹل میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں جبکہ فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مسلح افراد نے وسطی کابل میں میں ہوٹل میں اندھا دھند فائرنگ کی جبکہ ہوٹل میں غیرملکی شہری رہائش پذیر ہیں۔

- Advertisement -

طالبان کے زیر انتظام افغانستان انتظامیہ کے ترجمان کا بتانا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے تین حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ حملہ ایک تجارتی اور رہائشی علاقے شہر نو میں واقع کابل لونگن ہوٹل میں ہوا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

’حملے میں کوئی غیرملکی ہلاک نہیں ہوا‘

دوسری جانب افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کیا کہ ’ہوٹل پر حملہ آور تین افراد کو ہلاک کردیا گیا ہے، تمام مہمان محفوظ ہیں، حملہ میں کوئی غیرملکی ہلاک نہیں ہوا جبکہ دو غیرملکی ہوٹل سے کودنے کے باعث زخمی ہوئے ہیں۔

افغان میڈیا کا بتانا ہے کہ افغان فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے جبکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں