ممبئی: انتہاپسندانہ سوچ نے کنگنا رناوت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، اداکارہ شبانہ اعظمی اور جاوید اختر پر برس پڑیں.
تفصیلات کے مطابق اپنے متنازع بیانات کے لیے خبروں کی زینت بننے والے کنگنا رناوت مودی سرکار کے رنگ میں رنگ گئیں.
مقبوضہ کمشیر میں ہونے والے حملے کے بعد جہاں بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف محاذ کھول لیا ہے، وہیں اداکارہ بھی اس میدان میں کود پڑیں.
انھوں نے شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی سوچ کو حب الوطنی سے متصادم قرار دے دیا.
یاد رہے کہ شبانہ اعظمی اور جاوید اختر کو کراچی میں ہونے والے فیسٹول میں شرکت کے لیے پاکستان آنا تھا، مگر مودی سرکاری کی انتہاپسندانہ سوچ کے باعث انھوں نے پروگرام ملتوی کرنے ہی میں عافیت جانی۔
مزید پڑھیں: اگر کسی نے ہراساں کیا تو سب تباہ کردوں گی، کنگنا رناوت کا انتہا پسندوں کی دھمکیوں پر ردعمل
کنگنا رناوت نے اس موقع پر شبانہ اعظمی اور جاوید اختر پر تنقید کرتے ہوئے ان کی فکر کو ملک دشمنی قرار دیا اور کہا انھیں پاکستان جانے کا پروگرام بنانا ہی نہیں چاہیے تھا.
یاد رہے کہ نریندد مودی کے حکومت میں آنے کے بعد پاکستانی فن کاروں پر بالی وڈ کے دروازے بند کر دیے گئے.