پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کنگنا رناوت کی ملکہ کے لباس میں تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی ملکہ کے لباس میں سامنے آنے والی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت آج کل اپنے نئے آنے والے ڈرامے ’مانی کرنیکا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ ایک ملکہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔

پڑھیں: بھارتی نیشنل فلم ایوارڈ، امیتابھ بچن، کنگنا بہترین اداکار قرار

کنگنا نئے ڈرامے میں رانی لکشمی بائی کا کردار ادا کررہی ہیں،  ڈرامے کی شوٹنگ بھارتی کے شہر جے پور میں جاری ہے جہاں مداح اپنی ہر دل عزیز فنکارہ کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔

مانی کرنیکا کی کہانی جھانسی کی رانی لکشمی کے گرد گھومتی ہے، فلم گول مال اور بجرنگی بھائی جان کی کہانی لکھنے والے ویجندرا نے اس ڈرامے کی بھی کہانی تحریر کی ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں کنگنا رناوت کا شمار اچھے اداکاروں میں ہوتا ہے، انہیں گزشتہ برس مئی میں بھارتی نیشنل ایوارڈز میں بہترین اداکار اعزاز دیا گیا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ اذان سے متعلق گلوکار سونو نگم کے اذان سے متعلق بیان پر کنگنا رناوت نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے اذان بہت پسند ہے اور میں اس کا بے حد احترام کرتی ہوں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں