اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

کپل شرما نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کے مزاحیہ اداکار کپل شرما  نے اپنی  شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار 12 دسمبر کو اپنی دیرینہ دوست اور منگیتر گنی چتھرا سے شادی کرنے جارہے ہیں۔ معروف کامیڈین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی شادی کی حتمی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے دعوت نامہ شیئر کیا۔

- Advertisement -

کپل نے اپنی شادی سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ جب انہوں نے گینی کے گھر پہلی بار اپنے والدین کو بھیجا تو لڑکی کے والد نے رشتہ دینے سے صارف انکار کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں: مشہور کامیڈین کی سنجیدہ تصویر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامیڈین کا کہنا تھا کہ ’میری اور گینی کی پہلی ملاقات 2005 میں ایک آڈیشن کی تقریب میں ہوئی جس کے بعد ہماری دوستی ہوئی پھر ہم ایک دوسرے کے قریب آتے گئے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ جلندھر شیر کے ایچ ایم وی کالج میں جب میں طالبات کا آڈیشن لینے کی غرض سے پہنچا تھا تو گینی بھی اُن لڑکیوں میں سے ایک تھیں جن کا میں نے  آڈیشن لیا‘۔

کپل کا کہنا تھا کہ ’ہمارے درمیان پانچ سال کی عمر کا فرق ہے مگر اُس کے باوجود ہم ایک دوسرے سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں’۔

کامیڈین کا کہنا تھاکہ ’لافٹر چیلنج کے لیے آڈیشن دیے تاہم اُس میں ججز نے ریجیکٹ کردیا تھا جس کے بعد میں نے پنجابی چینل پر آڈیشن دیا اور اپنے روزگار کا سلسلہ شروع کیا، جیسے ہی حالات کچھ بہتر ہوئے تو میں نے گینی کے گھر رشتہ بھیج دیا تھا مگر سسر نے بیٹی کا ہاتھ دینے سے صاف انکار کردیا تھا‘۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تاریخ اور مقام کا اعلان

کپل کا کہنا تھا کہ ’ 2016 کے بعد جب کامیابی کا سفر شروع ہوا تو میں نے گینی کے والد کو ایک بار پھر رشتے کی پیش کش کی اس بار انہوں نے فوراً ہاں کردی تھی جس کے بعد میں نے والدین کو اُن کے گھر بھیجا‘۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل اور گینی کی شادی کی تقریب 12 دسمبر کو منعقد ہوگی جس میں صرف قریبی رشتے دار ہی شرکت کریں گے بعد ازاں یہ جوڑا 22 دسمبر کو ساتھی فنکاروں کے لیے ممبئی میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد بھی کرے گا۔

دوسری جانب بالی ووڈ کی معروف اداکارہ بھی اپنے منگیتر اور امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ بھارت واپس پہنچ چکیں جہاں دونوں نے شادی کی تیاریاں شروع کردیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں