ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کے مزاحیہ اداکار کپل شرما اور گینی چھاتراتھ ازدواجی بندھن میں بندھ گئے، اُن کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما کی شادی کی تقریب جالندھر میں سکھ مذہبی رسومات کے تحت ادا کی گئی جس میں دلہا اور دلہن نے روایتی عروسی جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا۔
کپل شرما نے شیروانی اور سر پر قلع پہنا ہوا تھا جب کہ سکھ مذہبی ثقافت کے تحت انہوں نے ایک تلوار بھی ساتھ رکھی ہوئی تھی جبکہ لڑکی مشرقی دلہن کی طرح جوڑا مبلوس کیے ہوئے تھیں۔
شادی کی تقریب میں کسی نامور اداکار نے شرکت نہیں کی البتہ کپل کے کچھ دوست فنکار ضرور شریک ہوئے جن میں سنیل گروور، بھارتی سنگھ، گلوکار جاوید، میوزک کمپوزر سلیم اور سلیمان سمیت دیگر جبکہ دونوں کے اہل خانہ شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں: کپل کی شادی کا میٹھا دعوت نامہ توجہ کا مرکز
مزاحیہ اداکار نے اپنی شادی کی تقریبات کو یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا اس کے علاوہ انہوں نے اپنی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں جسے مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے بہت زیادہ پسند کیا۔
کپل شرما کو رشتہ دینے سے انکار
قبل ازیں شادی کا اعلان کرتے ہوئے کپل شرما نے انکشاف کیا تھا کہ اُن کی اور گینی کی ملاقات ایک آڈیشن تقریب میں اُس وقت ہوئی جب وہ بطور جج گرلز کالج گئے تھے، گینی چھاتراتھ بھی اُن لڑکیوں میں تھیں جو انڈسٹری میں آنے کی خواہش مند تھیں۔
دونوں کے درمیان دوستی کا آغاز 2005 میں ہوا اور پھر یہ رشتہ محبت میں تبدیل ہوگیا جس کے بعد کپل نے اپنے والدین کو گینی کے گھر پر بھیجا البتہ سسر نے رشتہ دینے سے صاف انکار کردیا بعد ازاں جب اداکار کی ترقی کا سفر شروع ہوا تو انہوں نے ایک بار پھر اپنے سسر سے والدین کو بھیجنے کی بات کی جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کی اور پھر دونوں کی منگنی ہوئی۔
ساتھی فنکاروں کی مبارک باد
Wishing @KapilSharmaK9 and @ChatrathGinni a happy married life. May God give you happiness and togetherness always. Best wishes 💐
— Sunil Grover (@WhoSunilGrover) December 12, 2018