ممبئی: بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار کپل شرما کی شادی کا میٹھا دعوت نامہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار کپل شرما اور گینی چھاتراتھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا جس کے تحت لڑکی کے گھر مذہبی رسم کا انعقاد کیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کپل شرما نے سادگی سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا، اس لیے وہ تقریب کو مختصر رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
کپل کی جانب سے شادی کا کارڈ مہمانوں کو ارسال کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا جسے ’میٹھا دعوت نامہ‘ قرار دیا گیا کیونکہ کارڈ کے ساتھ ایک ڈبہ موجود ہے جس میں مٹھائی اور میوہ جات شامل ہیں۔
View this post on Instagram
Wedding Card Of @kapilsharma And @ginnichatrath Marriage #KapilWedsGinni On #12thDec #KapilSharma
انوکھے دعوت نامے کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی اور مداحوں نے کپل سے مطالبہ کیا کہ دعوت نامہ بھیجنے کے بجائے مٹھائی کا ڈبہ ہی بھیج دیں۔
مزید پڑھیں: کپل شرما نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا
یاد رہے کہ مزاحیہ اداکار نےگزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ وہ 12 دسمبر کو گینی چھاتراتھ کے ساتھ شادی کرنے جاررہے ہیں۔ کپل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دعوت نامہ شیئر بھی کیا تھا۔
بھارت سے تعلق رکھنے والے مزاحیہ اداکار نے اپنی شادی سے متعلق انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے پہلی بار گینی کے گھر پر اپنی والدین کو بھیجا تو لڑکی کے والد نے رشتہ دینے سے صاف انکار کردیا تھا۔
انہوں نے بتایا تھا کہ ’میری اور گینی کی ملاقات 2005 میں ایک آڈیشن کی تقریب کے دوران اُس روز ہوئی تھی جب میں ایچ ایم وی کالج طالبات کا آڈیشن لینے کے لیے پہنچا تھا، یہیں میری پہلی ملاقات ہوئی اور پھر ہم دوست بن گئے‘۔
کپل کا کہنا تھا کہ ’ہمارے درمیان پانچ سال کی عمر کا فرق ہے مگر اُس کے باوجود ہم ایک دوسرے سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں’۔
یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی پر تنقید،کپل شرماپرکے خلاف دوسرامقدمہ درج
اداکار کا کہنا تھا کہ ’ 2016 کے بعد جب کامیابی کا سفر شروع ہوا تو میں نے گینی کے والد کو ایک بار پھر رشتے کی پیش کش کی اس بار انہوں نے فوراً ہاں کردی تھی جس کے بعد میں نے والدین کو اُن کے گھر بھیجا‘۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل اور گینی کی شادی کی تقریب 12 دسمبر کو منعقد ہوگی جس میں صرف قریبی رشتے دار ہی شرکت کریں گے بعد ازاں یہ جوڑا 22 دسمبر کو ساتھی فنکاروں کے لیے ممبئی میں استقبالیے کا انعقاد بھی کرے گا۔