ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

کراچی میں فائرنگ سے بچی کی موت، سیکیورٹی گارڈ شامل تفتیش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے بفرزون میں فائرنگ سے بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں سیکیورٹی گارڈ کو شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون میں گاڑی میں اسکول جاتے ہوئے 7 سالہ بچی مریم ثاقب سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی تھی، پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کو شامل تفتیش کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شامل تفتیش کیے گئے سیکیورٹی گارڈ کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی ہے، گارڈ نے بیان دیا ہے کہ ڈاکوؤں کو دیکھ کر فائرنگ کی تھی۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق عینی شاہدین کے بیانات لیے گئے ہیں، واقعہ ہوٹل کے گارڈ اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران پیش آیا تھا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ کے زیر استعمال ٹرپل ٹو رائفل کو فرانزک کے لیے بھیج رہے ہیں، تعین ہونا باقی ہے کہ مریم ثاقب کو سیکیورٹی گارڈ کی گولی لگی یا ڈاکو کی گولی لگی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مریم ثاقب کے ورثا نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا ہے، ورثا نہ مانے تو سرکاری مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں