اشتہار

لیاری میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: لیاری نئی آبادی میں ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  یہ واقعہ لیاری کی نئی آبادی میں پیش آیا، اسٹریٹ کرمنل نے شہری کا پیچھاکیا تو وہ بھاگ کر توگھر میں آگیا جس کے بعد ڈاکوؤں نے گھر گھس کرلوٹ مارکی شروع کردی۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ڈکیتی کے دروان 30 سالہ شہری نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے گولی ماردی۔

- Advertisement -

کراچی سفاک قاتلوں کی جنت بن گیا، جنوری میں 14 شہری ڈکیتی کے دوران قتل

واضح رہے کہ رواں سال کا پہلا مہینہ کئی گھروں کو ماتم کدہ بنا گیا ہے، ایک ماہ کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ایک خاتون، ایک خواجہ سرا اور سیکیورٹی ادارے کے ایک اہل کار سمیت 14 افراد کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر گولیاں مار کر قتل اور 55 سے زائد کو زخمی کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں